نوشہرو فیروز(آئی این پی)درجہ نہم کی طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 نوجوان گرفتار کرلیے گئے جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
پکا چانگ پولیس کے مطابق گاؤں مٹھو چانگ میں ٹیوشین سینٹر جانے والی درجہ نہم کی طالبہ شاہ گل بنت بنگل خان رند سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے عبد الخالق اور مرتضیٰ چانگ کو پولیس نے دوشیزہ کے والد کی شکایت پر گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوانوں نے جنسی زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے مقدمہ داخل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔