لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ شب اچانک طبیعت بگڑنے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو لاہور میں دل کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔
تفصیلی طبی معائنے اور ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش آنے پر ڈاکٹروں نے واپس لے جانے کی اجازت دیدی جس پر سابق پرویزالہیٰ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی عدالتی حکم پر 16 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔