شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 زخمی، 3 جوان شہید

میرانشاہ (آن لائن) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر (پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ) نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، دہشت گردوں کی شددید فائرنگ کی زد میں آ کر 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں  برآمد کر لی گئیں جبکہ زخمی دہشت گردوں کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ان کےعلاج کے بعد تفتیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں