سرگودھا جلسے میں جنرل (ر) فیض حمید پر تنقید لیکن مریم نواز نے جنرل (ر)باجوہ کا نام کیوں نہ لیا؟ رانا ثناءاللہ کا موقف  سامنے آگیا

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ مریم نواز اس وقت بھی جنرل (ر) باجوہ پر تنقید کرتی رہی ہیں جب وہ حاضر سروس تھے ، سرگودھا کے جلسے میں کسی وجہ سے جنرل (ر)باجوہ کا نام مس ہوگیا ہوگا ۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ ہماری جنرل(ر)باجوہ سے کوئی ڈیل نہیں ہے ، جن لوگوں نے ڈیل کی تھی آج کل وہ صبح شام ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں ، عمران خان کو یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ انہوں نے جنرل (ر) باجوہ سے مل کرہماری حکوت کے خلاف سازش کی ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے ، کل کا جلسہ بھی الیکشن مہم کا حصہ تھا ، عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات متنازع ہوجائیں تاکہ انہیں ہارنے کے بعد لانگ مارچ اور احتجاج کا موقع مل جائے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں