بنوں اور لکی مروت میں طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصانات پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور لکی مروت میں طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں شہباز شریف نے بنوں اور لکی مروت میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بنوں، لکی مروت کے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، بنوں لکی مروت کے عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور این ڈی ایم اے کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں