ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے شامل تفتیش ہونے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے خط کے ساتھ تحریری بیان بھی ارسال کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہے ہیں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کیلئے خط لکھ چکے ہیں، ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا کہا، یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم آ کر بیان ریکارڈ کرلے، ایف آئی اے سے کہا چاہیں تو سوالنامہ بھی بھیج سکتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اب تحریری بیان جمع کرانے کی خواہش ظاہر کی۔