قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ کر طلبی کا نوٹس دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم طلبی کے نوٹس پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دستخط لینے آئی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے نوٹس ان کے وکیل حسان نیازی نے وصول کیا ، اس سے قبل نیب کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پر بھی نوٹس بھیجا گیا تھا ،نیب راولپنڈی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9مارچ کو طلب کر رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کیے، تحائف میں چار رولیکس گھڑیاں اور 2018 میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا ایک آئی فون اور دیگر تحائف شامل ہیں۔