تحریک انصاف کی جانب سے25 کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹرز کا دعویٰ ہے 25 کارکن مارے گئے لیکن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ  9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا ہے، اس سارے جھگڑے میں فوج کا کوئی تعلق نہ تھا، اگر کسی کو پارٹی بنانا مقصود ہو تو سیاسی جماعتوں کو بناتے، شہداء کی نشانیوں اور تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، یہ مسلح بغاوت تھی کیونکہ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، تمام طبقات کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس جو مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ان کے ریلیف کیلئے کوشش کی ہے، عام آدمی کو جتنا ریلیف دینا چاہتے تھے اتنے ہمارے پاس وسائل نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں