پاکستان کو چین سے 70کروڑڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق رقم چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے رو ل اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی ہے ،اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے ۔ چین سے ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔