وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب

 اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ تنخواہوں، پنشن بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کرے گی جبکہ بجٹ تجاویز کی منطوری بھی دے گی۔ 24 مئی 5 اور 7 جون کے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران آج شام 4 بجے پیش کریں گے۔ ساڑھے 14 ہزار ارب روپے کے کل بجٹ میں سے 7 ہزار ارب سود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں