تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اگلے مرحلے کے تحت آج راولپنڈی میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج راولپنڈی میں گرفتاریاں دینے کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہو گا، گرفتاری کمیٹی نے منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو طلب کر لیا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار نہیں کریں گے تاہم قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا جائے گا۔ پولیس نے قیدیوں کی گاڑیوں کو تیار کر لیا، 9 گاڑیوں اور20 بسوں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے میں گذشتہ روز پشاور سے گرفتاریاں دینے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا جبکہ پہلے مرحلے میں لاہور سےپارٹی نائب صدر شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر مرکزی رہنماوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔