عدلیہ ایسی مثالیں سیٹ نہ کرے کہ نوازشریف 200 پیشیاں بھگتے اور عمران خان کو فوری ضمانت مل جائے: خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کا الیکشن کے معاملے پر 9 رکنی بینچ خوش آئند ہے، عدلیہ مسئلے کا حل تلاش کرے۔ ایسی مثالیں سیٹ نہ کرے کہ نوازشریف کی 200 پیشیاں اور عمران خان کو فوری ضمانت مل جائے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے سیاسی شہادت عدلیہ نے کی، بھٹو کو پھانسی پر لگایا۔ پھر نوازشریف کی آئینی شہادت ہوئی وہ بھی عدلیہ نے کی۔ سیاستدانوں نے تاریخ میں ایسے نشانات ثبت کئے کہ قوم ان کو آج بھی یاد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک شخص کو عدالت طلب کیا جائے مگر وہ نہ آئے، لاڈ پیار سے بلائیں اس کے باوجود نہیں آتا، بعد میں عمران خان نے اپنی ضمانت کروا لی۔ اعلی عدلیہ اس طرح کی مثالیں نہ سیٹ کریں کہ نوازشریف نے 200 پیشیاں بھگتیں مگر عمران خان کو لاڈلا بنایا ہوا ہے۔ ان کے میڈیکل کس سرکاری ہسپتال نے تصدیق کی؟ 6 مہینے ہو گئے عمران خان کا پلاسٹر نہیں کھلا۔ قوم کو کہتا ہے جیل جاو اور اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب عدلیہ اپنے وقارکیلئے شہادت دے، ایسی مثال پیش کرے کہ ملک مضبوط آئینی ڈھانچے پر مبنی بنیادوں پر کھڑا ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں