انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے 

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اگست 2022 کا ہے ، جب تحریک انصاف کی حکومت تھی

اور اس وقت گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا جو کہ ق لیگ کے مقامی رہنما شاہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناءاللہ نے اس وقت کے چیف سیکریٹری اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ، میں نے یہ دھمکیاں ٹی وی پر سنی اور دیکھی ہیں ، گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی دفعات لگائیں، تاہم گجرات پولیس نے یہ مقدمہ خارج کر دیاہے اور اخراج رپورٹ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروا ئی تھی ، عدالت نے ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی، ڈی ایس پی اور ایس پی انوسٹی گیشن کوشوکا ز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں