سٹاک مارکیٹ میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی

 کراچی ( آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ سے 42 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس 250 پوائنٹس گر کر 41 ہزار 894 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے بعد ڈالر 303 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں