لاہور ( آن لائن )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ 30 دنوں کی انفورسمنٹ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے شہر بھر میں کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے شہریوں پر جرمانہ عائد کیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 298 افراد کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گزشتہ مہینے 10
ترجمان کا کہنا ہے کہ کچرے کے غیر قانونی پھیلاو¿ اور آگ لگانے کے جرم میں 21 مقدمات درج کرائے گئے، کچرےکو آگ لگانے اور سڑکوں پرکچرا پھینکنے پر 466 چالان کیے گئے، 30دنوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کل 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیےگئے، معمولی خلاف ورزیوں پر 2834 وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
ہزار 996 سے زائدمقامات کا معائنہ کیا گیا، 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 32 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔