پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت عمران خان ہے: مرتضیٰ وہاب

 پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے  کہ تحریک انتشار کا صرف ایک مسئلہ ہے کہ عمران خان کو وزیرعظم ہونا چاہیے۔ ملک میں بحرانی صورتحال پنجاب سے آئی۔ تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے گرفتاری نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمان کا پلیٹ فارم موجود ہے، سب کا مقصد پاکستان کو بچانا اور معیشت کی مضبوطی ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں