ٹریفک خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا تو عجیب انکشاف ہوا، ملزم فرار تو ہوا مگر دھر لیا گیا

لاہور (آن لائن) انارکلی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو روکا تو انکشاف ہوا کہ موٹرسائیکل چوری کی ہے جو 8 سال قبل چرائی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انارکلی میں پیٹرولنگ افسر نے خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو روکا اور کاغذات طلب کئے۔ موٹرسائیکل سوار نے کاغذات دینے کی بجائے فرار ہونے میں عافیت سمجھی مگر اتنی دیر تک وارڈن ڈیجیٹل موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل کا نمبر لکھ کر کریمنل ریکارڈ سامنے لا چکا تھا جس سے پتہ چلا کہ موٹرسائیکل چوری کی ہے اور اس کا مقدمہ 8 سال قبل ریس کورس تھانہ میں درج ہوا تھا۔

ٹریفک وارڈن نے پیچھا کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں