”پرویز الٰہی نے بتایا کہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے دوران پتا لگا کہ سلامی 72 کروڑ ہوئی ہے اور ۔۔“خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ پرویز الٰہی نے مجھے خود بتایا کہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور پتا چلا کہ سلامی 72 کروڑ روپے ہوئی اور ابھی اکھٹی کیے جانے کا سلسلہ جاری تھا ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پرویز الٰہی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا تو میرے حلقے کا بندہ وہاں پر سلامی اکھٹی کر رہا تھا ، میں نے اسے بلا کر پوچھا کہ کتنی سلامی ہوئی ہے ؟

 اس نے جواب دیا کہ سر 72 کروڑ روپے اکھٹی ہو گئی ہے ، پیسے تھیلے میں ڈالے ہوئے ہیں اور ابھی سلسلہ جاری ہے ، پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ ’ کام مُک گیا اے کہ جاری اے‘ ، اس نے بتایا کہ نہیں سر ابھی تک سلسلہ جاری ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ہوئی تھی جبکہ زیور اور گاڑیاں علیحدہ تھیں، کسی نے اس بیوروکریٹ سے پوچھا ؟ ہمیں تو پکڑتے ہوئے دو منٹ نہیں لگتے ، شاہ محمود قریشی کل کا پکڑا ہواہے ، آج وہ رو رہاہے ، اس کا بیٹا عدالت میں آیا ہواہے ۔شاہد خاقان عباسی کا 90 روز کا ریمانڈ ہوا، میرے ساتھ بیٹھے شخص نے 14 مہینے جیل کاٹی، مریم نے جیل کاٹی ، وزیراعظم میرا ہمسایہ تھا ، مجھے وہ روٹی بھیجتا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں