‘خدیجہ شاہ کی منصفانہ سماعت کی گارنٹی’، امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کر دیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دے، توقع کرتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمے میں منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہو گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں، ان سے متعلق پاکستانی حکام سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی یقینی بنائی جائے، کوئی امریکی شہری ریاستھائے متحدہ امریکہ سے باہر کہیں گرفتار ہوتا ہے تو مدد فراہم کرتے ہیں۔ غیر ملکی حکومتوں سے امریکی شہریوں سے متعلق مروجہ طریقہ کار اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں