آئی فون اور لیپ ٹاپ چرانے کا شوقین چور، چالاک اتنا کہ وارداتیں مختلف شہروں میں کیں، تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی، عدالت نے کیا احکامات دیئے؟

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے صرف آئی فون اور لیپ ٹاپ چرانے کے شوقین چور کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لوگوں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ جیسی مہنگی اشیا سے محروم کر دینے والے چور کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر چوری کے 37 مقدمات صرف لاہور میں درج ہیں جبکہ 12 پرچے اسلام آباد میں کروائے گئے۔ جھنگ کا رہائشی ملزم گھروں میں ڈکیتیاں کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔ ملزم کو چوریوں کی عادت ہے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں