بہاولپور( آن لائن)پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا کھلاڑی کپتان کو چھوڑ گیا،نواب بہاول خان عباسی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملک کے استحکام کی خاطر میرے پڑدادانے ریاست کے خزانے کھول دیئے تھے، خاندان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔