سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی 

اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے چکی ہے ،درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں