اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل سے لیکر میجر رینکس تک کے افسران کی نشاندہی کرلی ہے جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
اپنے وی لاگ میں اسد طور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے 9 مئی کے بعد دو طرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک طرف تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرنا تھی جوکہ انتہائی کامیاب رہی جبکہ دوسری جانب فوج کے اندر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ، یہ کارروائی کب ہوگی اس حوالے سے جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے ، فی الحال اس کارروائی کے حوالے سے آرمی چیف نے فارمیشز کمانڈرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ غیر روایتی طور پر 2 کی بجائے 4 روز تک جارہی ہے گی ، اجلاس میں آرمی کے اندر کی جانیوالی کارروائی کے ممکنہ ردعمل اور اس سے نمٹنے کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسد طور کا کہنا تھا کہ فارمیشنز کمانڈرز کے اجلاس میں تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے اثرات اور چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔