پشاور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

پشاور ( آن لائن) بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں