عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا اس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے ، اس روز احتجاج نہیں  ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی تھی ، بغاوت کرنیوالے کسی قسم کی نرمی کے مستحق نہیں ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی حوالے سے پھیلائے جانیوالی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتخابات اپنے مقرر وقت یعنی اکتوبر یا نومبر میں ہوجائیں گے، معیشت کی بحالی کے لیے انتخابات کا بروقت انعقاد بہت ضروری ہے اس کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نواز شریف سے وطن واپس آنے کی درخواست کی ہے جس پر نواز شریف نے دعدہ کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی قیادت کریں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں