اسلام آباد( آن لائن)ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں،توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔