انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں سستا ہو کر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی 97 پیسے سستی ہو گئی۔ اس سے قبل صبح کے وقت ڈالر 261 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گذشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 329 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 40 ہزار 838 پوائنٹس پر بند ہو گیا۔