جہانگیر ترین سے تعلق پر اسد عمر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سابق رہنما اسدعمر سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے تعلق پر کھل کر بول پڑے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ،فواد چودھری کبھی کبھی رابطہ کرتے رہتے ہیں۔

ایک سوال ”کیا آپ پر کوئی دباﺅ ہے؟“کے جواب میں اسد عمر نے کہاکہ دباﺅ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں،ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا، سات آٹھ بار پیش ہو چکا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں