جیل بھرو تحریک ضمانت دو میں تبدیل ؟ ضلعی انتظامیہ نے 16 ایم پی او کے تحت 77 پی ٹی آئی رہنماﺅں پر پابندی لگاد ی 

اکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جس میں سب سے پہلے گرفتاری شاہ محمود قریشی نے دی جبکہ ان کے ساتھ اسد عمر اعظم سواتی اور ولید اقبال بھی موجود تھے جو پولیس وین میں ایک ساتھ سوار ہوئے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رو ز گرفتاری دینے والے رہنماﺅں کے اہل خانہ نے آج لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں تاہم دوسری جانب یہ معاملہ بھی سامنے آ رہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 77 رہنماﺅں پر 16 ایم پی او کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے جن میں اسد عمر ،شاہ محمود قریشی ، عمر چیمہ اور پرویز خٹک سمیت دیگر شامل ہیں ۔16 ایم پی او کے تحت ایک ماہ سے تین ماہ تک نظر بند بھی کیا جا سکتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں۔زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں