خواجہ آصف نے عمران خان کو مودی سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کا اندرونی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی انہيں پہچان نہیں رہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں