”جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الا حسن فیض حمید کی باقیات ہیں،،

سرگودھا( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی  سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز نے کہا ہے کہ پانچ کا ٹولہ ملک کے حالات کا ذمے دار ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ٹولے کا سرغنہ ہے، فیض حمید نے کہا تھا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے، اس کو ’کٹ ٹو سائز‘ کرنا پڑے گا۔مریم نواز نے اس موقع پر بڑی سکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے.

مریم نواز نے کہا کہ 2014 کا دھرنا ناکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، جنرل فیض کو آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی ، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔

انہوں کہا کہ سازش کرنے والوں کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جو گھڑی چور عمران خان کی صورت میں ملا، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الا حسن فیض حمید کی باقیات ہیں،فیض حمید کی باقیات آج بھی موجود ہیں، جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو سازشیوں نے عدلیہ سے جج اٹھالیے، عمران خان کو سادھو بنا کرپیش کیا، عمران خان سازشیوں کا فرنٹ مین اور ازلی فتنہ تھا۔

 سرگودھا میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب سے گھڑی چور حکومت سے گیاکان پک گَئے سن سن کر کہ سازش ہوگئی، سازش تو نواز شریف کے خلاف ہوئی تھی کیونکہ وہ مہرہ نہیں بن سکتا تھا۔مریم نے کہا کہ فیض حمید کو چیف بننا تھا ، ان کو سیاسی چہرے کی ضرورت تھی، نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا، پھر اس نے عمران خان گھڑی چور کو اٹھایا، فیض حمید کو عمران خان سے محبت نہیں، ان جرائم کا خوف ہے جو انھوں نے پانچ سال کیے، فیض حمید نے اربوں روپے بنائے اور گلف ممالک میں منتقل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں