جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماﺅں کو کن شہروں میں رکھا جائے گا؟اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اسد عمر ڈی جی خان، اعظم سواتی کو رحیم یار خان جیل میں رکھا جائے ،شاہ محمود قریشی اٹک، عمر سرفراز چیمہ کو بھکر کی جیل میں رکھا جائے گا۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناتھا کہ مراد راس ڈی جی خان اورولید اقبال کو لیہ جیل میں رکھا جائے گا ۔