لاہور (آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر موجودہ حکومت اور انکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پی ڈی ایم کا گرا ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments