میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں،شیخ رشید کی چیف جسٹس عمر عطابندیال سے خصوصی اپیل 

راولپنڈی( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے خصوصی اپیل کردی۔

شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ سے اپیل کررہا ہوں،مجھے مارنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیاہے،میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں،ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہاہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ میں190 ملین پاﺅنڈ کیس والے ایجنڈے میں موجود ہی نہیں تھا،میں اگر کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا،جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کوترجیح دوں گا۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ 30 ،30 ہزار تنخواہ والے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے،کل رات70 سے 80 لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ اللہ کے بعد آپ آخری امید ہیں، لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں