کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد، سستی کر دی، کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد ( آن لائن) نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی جسے نیپرا نے مسترد کر دیا۔ درخواست ماہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں