لاہور(آن لائن ) مشہور فلم سٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ثنا فخر کی درخواست پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے ان کی خلع مو¿ثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔یونین کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ3 مہینے ثنا فخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا۔یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثنافخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ ثنا اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔