اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی پر کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کاکہناہے کہ ہائی سکیورٹی زون، ریڈ زون میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں،4 یا4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسلام آباد میں آمدورفت کے تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔