اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاداکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو2 روز کا وقت دیدیا ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق مشیر احتساب شہزاداکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے شہزاداکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو2 روز کا وقت دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ 2 دن کاوقت ہے مراد اکبر کو پیش کریں ،عدالت نے پولیس نے 2 روز میں مراداکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔