لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ کا  2002 سے قبل کا ریکارڈ طلب کر لیا

 لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے 2002 سے قبل کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ نے 2002 سے اب تک توشہ خانہ کا ریکارڈ اوپن کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات کہ تحائف کس نے خریدے ویب سائٹ پر فراہم کر دی جائیں گی تاہم وہ تفصیالت کہ کس نے تحائف دیئے وہ منظر عام پر نہیں آئیں گی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے سوال اٹھایا کہ 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آپ کے پاس نہیں ہے؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ 2002 سے پہلے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کابینہ سیکرٹری کو 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات دیدیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں