فواد چوہدری نیب دفتر کے عقبی دروازے سے اندر داخل ہوئے

 راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر فواد چوہدری نیب دفتر کے عقبی دروازے سے اندر داخل ہوئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق 19کروڑ پاؤنڈ کیس میں نیب طلبی پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نیب دفتر پہنچے تو عقبی دروازے سے عمارت میں داخل ہوئے۔  اس سے پہلے شیخ رشید کو بھی نیب نے اسی کیس میں طلب کیا تھا، شیخ رشید خود تو پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی منتقلی کی کابینہ سے منظوری سے لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ جب یہ معاملہ کابینہ میں آیا تو اجلاس سے جا چکا تھا اور القادر ٹرسٹ کی منظوری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں

شیخ رشید کا تحریری جواب میں مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات بہت کشیدہ تھے، حتی کہ بول چال بھی نہیں تھی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں