پی ٹی آئی چھوڑنے والے 2 اہم رہنماوں نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور ( آن لائن) لاہو رپولیس نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے 2 اہم رہنماوں کا جلاؤ گھیراؤ کیس میں بیان ریکارڈ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کے معاملے پر جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔ تحریک انصاف چھوڑنے والے دونوں رہنما ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں کے خلاف 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے الزام میں 5 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو تحریک انصاف پنجاب کے اہم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا، 9 مئی واقعات کے بعد دونوں رہنماؤں نے نہ صرف تحریک انصاف سے علیحدگی بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں