راحت فتح علی خان کے بیٹے کی آواز نے مداحوں کو نصرت فتح علی خان کی یاددلا دی

کراچی( آن لائن)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز نے مداحوں کو سُروں کے بےتاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی۔

سوشل میڈیا پر گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے “کنا سونا تینوں رب نے بنایا” پر سُر ملاتے نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ “شاہ زمان جب سُر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بلکل اُن کے دادا استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔”

سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر گائیکی کیلئے دنیا بھر میں مشہور اس خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ “شاہ زمان کو گاتا دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔” نٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے  شاہ زمان علی خان کی آواز کو استاد نصرت فتح علی خان کی آواز قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان علی خان نے ان کا دل جیت لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں