لاہور( آن لائن) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و انفلونسر جنت مرزا نے اپنا نیا خوبصورت”برائیڈل لُک” سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرز جنت مرزا کے مداحوں اور چاہنے والوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔جنت مرزا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس میں سرخ جوڑا پہنےنہایت خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ “جنت کا ٹکرا” ۔
جنت مرزا کا یہ “برائیڈل‘”فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر مداح اُن سے حقیقت میں دلہن بننے سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں۔جنت مرزا کی اِن تصویروں پر تاحال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے حسن کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔
اس تصویر پر کشف راجپوت نامی صارف کا لکھنا ہے کہ “کاش یہ آپ کی شادی کی تصویر ہوتی جنت”، جبکہ ایک صارف کا لکھنا ہے کہ”میں لڑکا ہوں، اگر لڑکی ہوتا تو آپ کے جیسا بننا چاہتا۔”