نارووال سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 

نارووال(آن لائن)نارووال سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل سجاد مہیس کااپنا بیان میں ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،پاک فوج اور ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو سزا ملنی چاہئے۔

ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات سے مجبور ہو کر تحریک انصاف سے لاتعلقی کااعلان کرتا ہوں،آج سے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور پی پی 49 کی ٹکٹ سے دستبردارہوتا ہے، آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں