پنجاب میں انتخابات کے حکم سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد (آن لائن)پنجاب میں انتخابات کے عدالتی فیصلے سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے درائر نظرثانی کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے،  الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا جس کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں