اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔شیخوپورہ میں یوم تکبیر کے اجتماع سے خطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر 9 مئی کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ملک میں ایٹم بم کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر جلا وطن کیا گیا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا افسوس ناک عمل ہے۔