آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کارواں ہفتے معاہدہ ہونے کا امکان

تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد پاکستان کا رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ متوقع ہے جس کے بعد دیگر دوطرفہ اور کثیرالاقوامی قرض دہندگان سے رقم ملنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضمنی فنانس بل 2023 کی منظوری کے ایک روز بعد حکمراں اتحاد کی معاشی ٹیم نے پارلیمانی کمیٹیوں کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے کی گئی تمام شرائط پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اسٹاف لیول کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ ایف بی آر کو74 کھرب 70 ارب کے علاوہ مزید 170 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، باقی رقم گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں