اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق خفیہ اداروں نے ایک کال پکڑی ہے جس میں پلاننگ کی جارہی تھی کہ آج رات ریپ ایکٹ کرکے الزام سیکیورٹی اداروں پر لگانا ہے۔
اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی کالز میں 2 پلانگز کی جارہی تھیں ، پہلی یہ کہ ریپ ایکٹ کرنا ہے جبکہ دوسری پلاننگ یہ تھی کہ کسی معروف پی ٹی آئی رہنما کے گھر فائرنگ کرکے قتل و غارت کی جائے اور اس کا الزام بھی سیکیورٹی اداروں پر عائد کیا جائے۔ رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ کا ل میں پلان بنایا جا رہا تھا کہ یہ دونوں کام کرکے بین الاقوامی میڈیا میں پروپیگنڈا کرنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کام آج رات ہی کیے جانے تھے جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر پریس کانفرنس کرکے قوم کو منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ئے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے روز شہداء کے خاندانوں کو تکلیف پہنچائی گئی ، قوم نے 9 مئی کو ملک کے خلاف ہونیوالی سازش کو پہچانتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔