گاؤں سے آئے لوگ ہیں، اللہ نے عزت دی ،اسکا سوال ہوگا : شاداب کا انٹرویو وائرل

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سب کچھ دیکر آزماتا ہے، اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ سادہ زندگی گزاروں، اللہ نے عزت دی ہے اس کا سوال بھی ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، اس لیے سادہ زندگی کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں ! گھر جاکر وہی زمین پر سوتا ہوں اس پر مجھے سکون ملتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں ۔ شاداب خان نے کہا کہ مجھ میں اداکاری یا دکھاوا نہیں، ہر انسان برابر ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں کچھ دیکھ کر عطا کیا ہے یو غرور تکبر کیسے ہوگا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں