وفاقی وزرا ءکی تنخواہیں و الاؤنسز ختم، لگثرری گاڑیاں واپس، یوٹیلٹی بلز جیب سے ادا کریں گے،کفایت شعاری پالیسی کے تحت فیصلے

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت فیصلے کئے گئے جن میں وفاقی وزرا ءکی تنخواہیں و الاؤنسز ختم، بجلی، پانی اور گیس سمیت یوٹیلٹی بلز جیب سے ادا کریں گے، اندرون و بیرون ملک سفر کے دوران اکانومی کلاس میں سفر اور فائیو سٹار ہوٹلز میں رہنے پر پابندی ہو گی۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق وفاقی کابینہ کی کفایت شعاری پالیسی دستاویز کے مطابق  وفاقی وزرا ءسے تمام لگثری گاڑیاں واپس لی جائیں گی۔ ہر وزیر کو سیکیورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی دی جائے گی۔ کابینہ اراکین بیرون ملک سفر  کے دوران سپورٹنگ سٹاف نہیں لے جا سکیں گے۔

جون 2024 تک سرکاری استعمال کیلئے ہر قسم کی گاڑی کی خریداری پر پابندی ہو گی، سرکاری افسران بیرون ممالک دوروں پر نہیں جا سکیں گے، ناگزیر دوروں پر اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ سرکاری افسران کو صرف ایک گاڑی دی جائے گی۔ گاڑیوں کے غلط استعمال پر ایکشن ہو گا۔ اخراجات بچانے کیلئے ٹیلی کانفرنسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔

ملک میں آئندہ 2 برس تک نئے ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر پابندی ہو گی۔ یکم مارچ سے کسی بھی افسر کو ایک سے زیادہ پلاٹ الاٹ نہیں ہوں گے، ایک ہزار مربع گز سے زائد سرکاری رہائش گاہوں کو فروخت کیا  جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں